Wednesday, February 9, 2022

قرض

 



کہتے ہیں کے ایک آدمی چوڑیوں کا کام کرتا تھا اور جب بھی کوئی عورت اُس کی دوکان پے آتی تو وہ آدمی اپنی نظریں جُکا کر اُن سے بات کرتا اور اُن کو ڈیل کرتا ۔۔

وہ آدمی کہتا ہے کے ایک دن حسبِ معمول میں شاپ پے کام کر رہا تھا اور تبھی ایک عورت میری شاپ پے آئی اور چوڑیاں پسند کرنے لگ گئی ۔اور کہتی کے آپ مجکو یہ چوڑیاں پہنا دیں وہ آدمی کہتا کے اُس دن نا چاہتے ہوئے بھی میں نے اُس عورت کی کلائی پکڑ لی اور اُس کو چوڑیاں پہنانے لگ گیا ۔کوئی شاپ پے تو ہوتا نہیں تھا بس شیطان کے بہکاوے میں آگیا۔۔ وہ عورت سامان لے کر چلی گئی اور میں حسبِ معمول شام کو جب گھر پہنچا تو گھر میں میری بیوی اور میری بیٹی پہلے سے میرا انتظار کر رہی تھیں ۔۔

بیٹی نے سلام لیا اور مجکو مخاطب کر کی بولی اے میرے آبا جان آپ سے ایک سوال کرنا چاہتی ہوں اگر آپ کی اجازت ہو تو ۔

وہ کہتا جی میری بیٹی میری گڑیا بولو کیا بات کرنی ہے ۔

تب لڑکی بولی ابو جان آپ نہیں زندگی میں کبھی کوئی ایسا گناہ کیا ہے کے جو گناہ آپ پے بوجھ  ہو اور اُس گناہ کا قرض آپ اتارنا چاہتے ہوں ۔

وہ آدمی کہتا کے میں نے اپنی بیٹی کو بولا کے ایسا تو کوئی گناہ کیا ہی نہیں تم تو جانتی ہو اپنے باپ کو کے میں تو عورت کو دیکھتے ہی نظریں جُھکا لیتا ہوں کوئی ایسا عمل نہیں کرتا جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نا پسند ہو ۔۔

مگر ہاں آج میں نے ایک عورت کی کلائی پکڑی مجے وہ عورت اچھی لگی نا چاہتے ہوئے بھی میں نے اُس پے بری نظر ڈالی ۔۔

وہ آدمی کہتا کے اُس کے بعد میری بیٹی نے کو جملہ بولا میری روح کانپ اٹھی وہ کہتا ہے کہ میری بیٹی نے بولا کے آبا جان آپ فکر نا کریں یہ جو گناہ آپ پے قرض تھا وہ میں اتار ائی ہوں اور زاروقطار رونے لگ گئی ۔۔

میں نے وجہ پوچھے تو کہنے لگی کے میں روز سکول جاتی ہوں محلے کے آوارہ لڑکے چوک میں کھڑے ہوتے ہیں میں جب بھی پاس سے گزرتی ہوں تو وہ اپنی نظریں جُھکا لیتے ہیں مگر آج جب میں اُن کے پاس سے گزری تو اُن لڑکوں نے مجکو بہت عجیب نظروں سے دیکھا ایسے دیکھا کے جیسے کوئی وحشی جانور ہو ۔۔

کہنے کو یہ بات ہے کے ہم اگر اپنی زندگی میں کیسی عورت کو بری نگاہ سے دیکھتے ہیں یا اُس کے ساتھ بدفعلی کرنے کا سوچتے ہیں تو یہ قرض ہماری فیملی پے بوجھ ہوتا ہے جو کبھی نا کبھی ہماری اولاد ماں بہین نے  نے اتارنا ہوتا ہے ۔۔

اللہ تعالیٰ سے دعا کیا کریں کے وہ ہم کو نیک کام کرنے کی توفیق دے اور برائی سے اور بری فعل سے محفوظ رکھے آمین ثم آمین یارب العالمین۔۔۔

No comments:

Post a Comment